Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پنجاب میں یوم قائد، کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی سخت

صوبے بھرمیں 28 ہزار، لاہورمیں 6 ہزارسے زائد اہلکار تعینات
شائع 25 دسمبر 2022 09:27am
لاہور میں 6 ہزارسے زائد اہلکارتعینات کئے گئے ہیں، آئی جی - پنجاب پولیس/ تصویر فیس بُک
لاہور میں 6 ہزارسے زائد اہلکارتعینات کئے گئے ہیں، آئی جی - پنجاب پولیس/ تصویر فیس بُک

پنجاب میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

انسپکٹرزجنرل (آئی جی) پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھرمیں 28 ہزارسے زائد سیکیورٹی اہلکارڈیوٹی پرمامور ہیں، جبکہ لاہورمیں 6 ہزارسے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرسمس کے 3 ہزار431 اورلاہورمیں 625 پروگرامزمنعقد کیے گئے ہیں اور مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج اپنا مذہبی تہوار جوش اور جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

Quaid e Azam

Muhammad Ali Jinnah

Christian Community

Pubjab Police

Christmas Day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div