Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھول کر بھی ”لاگ آؤٹ“ نہ کریں ورنہ پچھتائیں گے

اگر آپ امریکہ سے باہر ہیں تو اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ کھو سکتے ہیں۔
شائع 24 دسمبر 2022 10:26pm

اگر آپ ایک ٹویٹر صارف ہیں جو امریکہ سے باہر ہے تو بھول کر بھی اپنا ٹوئٹر لاگ آؤٹ مت کیجئے گا، ورنہ آپ دوبارہ لاگ ان نہیں کر پائیں گے۔

امریکہ سے باہر مقیم ٹوئٹر صارفین کو لاگ ان کرنے یا پاس ورڈ تبدیل کرنے کیلئے ”ٹو فیکٹر ویریفکیشن“ کے کوڈز موصول ہونے میں دشواری کا سامنا ہے جس کی تصدیق ٹوئٹر ے سی ای او ایلون مسک نے بھی کی ہے۔

ایک لائیو اسپیس سیشن کے دوران مسک نے بتایا کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ساتھ ”ایس ایم ایس ٹیکسٹ زریعے ہر سال 60 ملین ڈالرز“ کا گھپلہ کیا جا رہا ہے، اور اس میں شمالی امریکا شامل نہیں۔

مسک نے کہا کہ ایسے ٹیلی کام آپریٹرز ہیں جو ”ایماندار“ نہیں ہیں، ٹو فیکٹر ویریفکیشن کیلئے بار بارایس ایم ایس ٹیکسٹ بھیج کر ”سسٹم کے ساتھ کھلواڑ“ کر رہے ہیں۔

ایلون نے مزید کہا کہ ان ٹیلی کام آُریٹرز نے ٹیبز کو چلانے کے لیے ایک ارب بوٹ اکاؤنٹس بنائے۔

مسک نے ٹیم سے کہا کہ وہ 10 فیصد سے اوپر دھوکہ دہی کرنے والے ٹیلی کام آپریٹرز کو سسٹم سے الگ کردیں، جن کی تعداد شمالی امریکہ سے باہر 390 نکلی۔

مسک کا یہ بیان بہت سے صارفین کی شکایت کے بعد آیا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر لاگ ان نہیں ہو سکے، کیونکہ ان کے ٹو فیکٹر ویری فکیشن ایس ایم ایس کام نہیں کر رہے تھے۔

مسک نے کہا، ”ہم ٹیلکوز سے دوبارہ رابطہ کر رہے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ٹوئٹر نے آپریٹرز کو کہا ہے کہ ، ”اگر آپ ہمیں دھوکہ دینا بند کر دیتے ہیں، تو ہم خوشی سے آپ کو کچھ رقم ادا کر دیں گے۔“

ٹویٹر

Elon Musk

Two Factor Verification

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div