Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

امریکی سینٹ کام کمانڈر کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
شائع 15 دسمبر 2022 03:03pm
US Central Command Commander General Michael Eric Corella met Army Chief General Syed Asim Munir

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹ کامنڈ کمانڈر نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھول رکھے، جس کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل مائیکل ایرک کوریلا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

کمانڈر سینٹ کام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور سلامتی کی صورتِ حال سمیت دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل مائیکل ایرک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں، سیلاب سے ریلیف اور علاقائی امن کے لئے کوششوں کا اعتراف کیا۔ وفد طورخم کا دورہ بھی کرے گا، جہاں انہیں انسداد دہشت گردی اور پاکستان افغانستان بارڈر پر بارڈر مینجمنٹ کے امور سے آگاہ کیا جائے گا۔

ISPR

USA

Army Chief General Asim Munir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div