Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

سیلاب متاثرین کے خیمے کوئٹہ جے یو آئی ورکرز کنونشن میں استعمال

پارٹی رہنما اور گراونڈ انتظامیہ ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2022 04:58pm
جمعیت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے ٹینس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ تصویر/آج نیوز
جمعیت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے ٹینس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ تصویر/آج نیوز
ٹینٹس جلسہ گاہ کے گراونڈ میں ریسنگ ٹریک پر بچھائے گئے ہیں۔ تصویر/آج نیوز
ٹینٹس جلسہ گاہ کے گراونڈ میں ریسنگ ٹریک پر بچھائے گئے ہیں۔ تصویر/آج نیوز
امدادی ٹینٹس سیلاب زدگان کیلئے یو این کے ذیلی تنظیم نے فراہم کی تھی۔ تصویر/آج نیوز
امدادی ٹینٹس سیلاب زدگان کیلئے یو این کے ذیلی تنظیم نے فراہم کی تھی۔ تصویر/آج نیوز
پی ڈی ایم اے نے امدادی ٹینٹس متاثرین کے بجائے جےیوآئی کو فراہم کر دیئے۔  تصویر/آج نیوز
پی ڈی ایم اے نے امدادی ٹینٹس متاثرین کے بجائے جےیوآئی کو فراہم کر دیئے۔ تصویر/آج نیوز

کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں جے یو آئی کے ورکرزکنونشن میں سیلاب متاثرین کے لیے بھیجے گئے ٹینٹس بطورقالین استعمال کیے گئے۔

جمعیت علمائے اسلام کے ورکرزکنونشن میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے ان ٹینٹس کے استعمال پر پارٹی رہنما اور گراونڈ انتظامیہ معاملے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گُل نے بھی جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے امدادی سامان کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی تصاویر اورفوٹیج میں د یکھا جاسکتا ہے کہ ٹینٹس جلسہ گاہ کے گراونڈ میں ریسنگ ٹریک پربچھائے گئے ہیں۔

گراؤنڈ انتظامیہ کا موقف ہے کہ ورکرز کنونشن کے لیے ٹینٹ بچھانے میں ہماراکوئی کردارنہیں، جمعیت کوریسنگ ٹریک محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ٹینٹس سیلاب زدگان کیلئے دیے جانے والے یہ ٹینٹس پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے متاثرین کے بجائے سیاسی جماعت کو فراہم کر دیے۔

United Nations

quetta

JUIF

Pakistan Floods

Flood relief camps

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div