Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیر خارجہ کو افغان ہم منصب کا ٹیلیفون، ناظم الامور پر قاتلانہ حملے کی مذمت

پاکستانی سفارتی عملے کی افغانستان میں سکیورٹی بہتر بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی
شائع 03 دسمبر 2022 12:09am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور افغان ہم منصب عامر خان متقی کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا ہے۔

ایک ٹویٹ میں بلالو بھٹو نے لکھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانے حملے کی مذمت کی اور بلاول بھٹو کو حملے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

ٹویٹ میں لکھا گیا کہ افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی نے اپنے ہم منصب کو پاکستانی سفارتی عملے کی افغانستان میں سکیورٹی بہتر بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پرنا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا، جسے تین گولیاں لگیں جب کہ پاکستانی ناظم الامور فائرنگ سے محفوظ رہے ہیں۔

kabul

Bilawal Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div