Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بلیلی خودکش دھماکا، پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ ادا، متاثرہ سڑک کھول دی گئی

جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی جبکہ 28 زخمی ہیں۔۔۔
شائع 30 نومبر 2022 04:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلیلی خودکش دھماکے کے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد بم دھماکے سے متاثرہ سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں کوئٹہ پولیس لائن سے کچلاک کے علاقے میں پولیو مہم کی حفاظت کیلئے جانے والے پولیس ٹرک کو بلیلی چوک کے قریب خود کش حملہ آور نے نشانہ بنایا۔

متاثر ٹرک کے قریب سے گزرنے والی کاری بھی دھماکے کی زد میں آئی، جس کے باعث کار میں سوار خاتون زینب بی بی زوجہ ظفر، عدنان جبکہ ٹرک میں سوار اے ایس آئی ابراہیم شھید ہوئے۔

ٹرک میں 28 زخمی پولیس اہلکار اور عام شہریوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر اور مخلتف وارڈز میں داخل کردیا گیا ہے، جہاں تین زخمیوں کا آپریشن کرکے مزید علاج کیا جارہا ہے۔

واقعے کے بعد کوئٹہ اور اطراف میں حساس علاقوں اور رش والی سڑکوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی، واقعے میں شہید خاتون اور بچے کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

خود کش حملہ آور کے اعضا اکٹحے کرنے کے بعد ان کو بھی فرائزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سیمت دیگر حکام نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

TTP

Quetta Blast

suicide attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div