Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

میرا دل یہ پکارے آجا، لڑکی نے ڈانس کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

دلہن میری بچپن کی دوست تھی اس لیے ڈانس کرنا پڑا، عائشہ
شائع 25 نومبر 2022 11:13pm

وائرل ڈانس ویڈیو ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گانے پر ڈانس کرنے والی عائشہ نے بالآخر آج ندا یاسر کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی ۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ “ میرا دل یہ پکارے آجا “ گانے پر رقص کر رہی ہے۔

ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں عائشہ کے شہرت میں اضافہ ہوا، وہیں انسٹاگرام اور ٹک ٹاکر پر ان کے تین لاکھ فالوورز بھی بڑھے۔

ندا یاسر کے مارننگ شو میں عائشہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بچپن کی دوست کی شادی کے موقع پر وہ ڈانس کیا تھا جبکہ ان کی پہلے سے کوئی تیاری بھی نہیں تھی، اچانک شادی کی تقریب میں مذکورہ گانا چلاکر ان سے ڈانس کی فرمائش کی گئی۔

عائشہ نے بتایا کہ دلہن میری دوست تھی اس لیے انہیں ڈانس کرنا پڑا، لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ ان کی ویڈیو وائرل ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب ختم ہونے کے چند دن بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو کو وائرل ہوتے دیکھا اور پھر ان کے والدین سمیت دیگر اہل خانہ نے بھی دیکھی۔

ٹک ٹاکر کے مطابق والدین نے انہیں کچھ نہیں کہا بلکہ انہوں نے انہیں سپورٹ کیا، تاہم خاندان کے کچھ لوگ ان پر ناراض ہوئے لیکن انہوں نے ناراض ہونے والوں کو کوئی جواب نہیں دیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں اداکاری کا بہت شوق ہے، اب وائرل ہونے کے بعد وہ چاہتی ہیں کہ انہیں اداکاری کا چانس دیا جائے۔

Mera dil yeh pukare aja

Tiktoker Ayesha

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div