Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

فٹبال ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، 4 بار کی چیمپئن جرمنی کو شکست

جرمنی نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے
شائع 24 نومبر 2022 09:01am
جاپان نے جرمنی کو 1-2 سے شکست دی
جاپان نے جرمنی کو 1-2 سے شکست دی

فٹبال ورلڈکپ 2022میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا، ارجنٹائن کے بعد 4 بار کی چیمپئن جرمنی بھی اپنا پہلا میچ ہارگئی، جاپان نے شاندار کم بیک کرکے 1-2سے شکست دے دی۔

قطر میں کھیلے جارہے فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 میں اپ سیٹ پر اپ سیٹ ہورہے ہیں، 4 بار کی چیمپئن جرمنی اس بار نشانہ بنی، خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاپان نے جرمنی کو 1-2 سے ہرادیا۔

گنڈوگن کی گول کی بدولت جرمنی نے برتری لی، ہاف ٹائم تک مقابلہ ایک صفر رہا، پھر دوسرے ہاف میں جاپان نے کم بیک کیا اور آخری 15منٹ میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا، 75ویں منٹ میں ڈاؤں نے گول داغا، 8 منٹ بعد اسانو نے گیند کو جال میں پہنچادیا۔

جرمنی نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، میچ میں فتح کے بعد جاپان کے کھلاڑی اور فینز خوشی سے جھوم اٹھے۔

اسپین کا فٹبال ورلڈکپ 2022میں فاتحانہ آغاز

دوسری جانب اسپین نے بھی فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں فاتحانہ آغاز کردیا۔

گروپ ای کے میچ میں اسپین نے کوسٹا ریکا کو 0-7 سے آؤٹ کلاس کردیا، اسپین کی جانب سے دونوں گول فرنینڈو ٹورس نے اسکور کیے۔

qatar

FIFA

FIFA World Cup 2022

Qatar Football

germany vs japan

spain vs costa rica

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div