Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نایاب عمرانی کے اہلخانہ قتل پر ازخود نوٹس: جسٹس اطہر من اللہ کی کیس سننے سے معذرت

معاملہ اب فریقین کے مابین ہے، براہ راست عدالت میں کیسے سن سکتے ہیں
شائع 22 نومبر 2022 03:25pm
جسٹس اطہر من اللہ
جسٹس اطہر من اللہ

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے نایاب عمرانی کے اہلخانہ قتل پر ازخود نوٹس کیس سننے سے معذرت کرلی۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نےنایاب عمرانی کےاہلخانہ قتل پرازخودنوٹس کی سماعت کی ۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے نایاب عمرانی کےوکیل سے سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ ماتحت عدلیہ میں چلنے والے ٹرائل کی نگرانی کررہی ہے ؟

جس پر نایاب عمرانی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ ٹرائل کا ایشو حل ہوچکا جو قانون کے مطابق چل رہا ہے، کرمنل ٹرائل میں گواہی کا ایشو بھی حل ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اب جائیداد کا معاملہ ایک سول کیس ہے ہم کیا کرسکتے ہیں، ہم نے صرف انصاف تک رسائی کو ممکن بنانا تھا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ معاملہ اب فریقین کے مابین ہے، عدالت نے سب کے حقوق کو دیکھنا ہے، کیا آپ کو ماتحت عدلیہ پر اعتماد نہیں، معاملہ براہ راست عدالت میں کیسے سن سکتے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی۔

Supreme Court

justice umer ata bandiyal

Chief Justice Athar Minallah

Nayab Umrani

somoto case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div