Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی: 7 سالہ بچی کےاغوا، قتل سے متعلق 5 افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل

ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کیس سے متعلق رپورٹ جمع کروائے گی
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2022 01:50pm
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

کراچی کے علاقے لانڈھی مسلم آباد میں 7 بچی کے اغواء اور قتل کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے 5 افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم بنادی ہے۔

بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش کو کچراکنڈی میں پھینک دیا تھا جس کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملے تھے جبکہ بچی کو بدھ کی دوپہر گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

تحقیقاتی کمیٹی اغوا اور قتل کے کیس پرکام کرے گی جس میں ڈی ایس پی قائدآباد اورایس ایچ او قائد آباد شامل ہیں اس کے ساتھ ہی ایس آئی او قائد آباد ارشد اعوان، ذاکراللہ اورحفیظ تنولی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ بچی کے قتل و اغوا کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کیس سے متعلق رپورٹ جمع کروائے گی۔

karachi

Child Rape

landhi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div