Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آئیڈیاز 2022 تیسرے روز بھی جاری

نمائش میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے جہاز کا ٹکڑا بھی نگاہوں کا مرکز رہا۔
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2022 01:32pm
آئیڈیاز 2022 کا آج تیسرا روز ہے- فوٹو(ٹوئٹر)
آئیڈیاز 2022 کا آج تیسرا روز ہے- فوٹو(ٹوئٹر)

کراچی میں گیارہویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار بائیس (2022) تیسرے روز بھی جاری ہے۔

نمائش میں بم پروف آرمرڈ وہیکل حمزہ کی دھوم ، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے جہاز کا ٹکڑا بھی نگاہوں کا مرکز رہا۔

نمائش میں بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی شخصیات کی ایکسپو سینٹر میں آمد جاری ہیں، نمائش میں جرمنی کمپنی کی جانب سے ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جو اے ٹی ایمز میں ہونیوالی ہیکنگ کی روک تھام کر سکے گا۔

نمائش میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، NASTP، جو کہ انتہائی اہمیت کا حامل ایک قومی منصوبہ ہے یہ منصوبہ نمائش میں سب سے زیادہ سراہا جانے والا پروجیکٹ بن گیا۔

پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے حاضرین کو پروجیکٹ کے بنیادی عناصر، ذیلی منصوبوں اور مستقبل کے ممکنہ اختراعات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ائیر وائس مارشل عباس گھمن نے آج نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک دنیا کے بہترین ایرو اسپیس، سائبر اور آئی ٹی کلسٹرز میں سے ایک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے ملک کے لیئے زیادہ سے زیادہ سماجی، اقتصادی، سیکورٹی اور سائنسی فوائد حاصل کیئے جاسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میگا ایونٹ مستقبل میں دوست ممالک کے ساتھ دفاعی اور خاص طور پر نیشنل ایرو اسپیس جیسے منصوبوں میں تعاون کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

اس سے قبل، پاکستان میں تیار ہونے والے مکمل بم پروف آرمڈ وہیکل حمزہ نے دفاعی نمائش میں عالمی سطح پرتوجہ حاصل کرلی، حمزہ دس کلو تک بارودی مواد پھٹنے کی صورت میں اندربیٹھے بارہ افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کرسکتا ہے۔

نمائش میں موجود آرمڈ وہیکل حمزہ سکس بائے سکس دس کلو بارودی مواد پھٹنے کی صورت میں محفوظ رہتا ہے، آرمڈ وہیکل حمزہ میں بارہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

جبکہ پاکستان کا سب سونک کروز میزائل حربہ اور جدید جنگی ڈرون شاہپر ٹو عالمی مارکیٹ میں متعارف کرادیا گیا۔

اسمارٹ ٹیکنالوجی سے تیار کردہ شاہپر ٹو سات گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے۔

karachi

Army Chief General Qamar Javed Bajwa

Ideas 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div