Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

میشا شفیع کیخلاف گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری

میشا شفیع کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جھوٹا ہے، وکیل
شائع 12 نومبر 2022 12:48pm
میشا شفیع (فوٹو:فائل)
میشا شفیع (فوٹو:فائل)

سیشن کورٹ لاہور نے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوی کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث میشا شفیع ایک بار پھر جرح کیلئے پیش نہیں ہوئی۔

علی ظفر کے وکیل کے مطابق میشا شفیع کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جھوٹا ہے۔

علی ظفر کے وکیل نے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی جانچ کیلئے سرکاری بورڈ بنانے کی استدعا کی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اس عدالت کو میشا شفیع کے خلاف کسی بھی سخت حکم دینے سے روک رکھا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16نومبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔

علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات پر میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

ali zafar

Meesha Shafi

Session court

lifestyle

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div