Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

بلوچستان: جعفرآباد اور صحبت پور میں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

بدلتے موسم نے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔
شائع 12 نومبر 2022 10:41am
اسکرین گریب، آج نیوز
اسکرین گریب، آج نیوز
اسکرین گریب، آج نیوز
اسکرین گریب، آج نیوز

ضلع جعفرآباد اور صحبت پور میں سیلاب کو گزرے تین ماہ ہوگئے، لیکن متاثرین کی مشکلات کم نہ ہوسکی۔

بدلتے موسم نے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، سرد ہواٶں کے چلنے سے خیموں میں پناہ لینے والے متاثرین کی راتیں گزارنا کسی امتحان سے کم نہیں ہے۔

دونوں اضلاع میں سیلاب متاثرین کی دادرسی اب تک نہ ہوسکی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، متاثرین کے گھروں میں اب تک سیلابی پانی کھڑا ہواہے دیواریں منہدم ہوچکی ہیں ٹوٹے خیمے انکاکل اثاثہ ہیں۔

سرد موسم سے بچانے کی ان میں سکت ہی نہیں رہی ہے، بیماریوں نے ان کے گھروں میں دستک دے دی ہے بچوں کو جلدی بیماریوں نے گھیر لیا، انتظامیہ اور غیر سرکاری تنظیمیں بھی منظورنظرافراد کو نواز نے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب سیلاب متاثرین بے یارومددگار موسم کی سختیاں جھیلنے پر مجبور ہیں، لہذا حکومت اورفلاحی اداروں کی تنظیموں کوآگے بڑھ کرکردار ادا کرناہوگا تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔

بلوچستان

Jaffarabad

Suhbat Pur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div