Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور چڑیا گھر کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

بچوں کی دلچسپی کیلئے لاہور چڑیا گھر میں برڈ شوز بھی منعقد ہونگے۔
شائع 02 نومبر 2022 08:09pm

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں زو اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ اتھارٹی بنانے کی منظوری دی گئی جو پنجاب بھر کے چڑیا گھروں اور سفاری زو کی تعمیر و بحالی کیلئے کام کرے گی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ بچوں کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے سفاری زو میں ساؤتھ ایشین اور افریقی تھیم زونز، جوائے لینڈ، ٹرام سٹرکچر اور دیگر سہولتیں مہیا کی جائیں گی، بچوں کی دلچسپی کیلئے لاہور چڑیا گھر میں برڈ شوز بھی منعقد کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاہور چڑیا گھر اور باغ جناح سے ملحقہ 7 کنال اراضی پر فوڈ کورٹس بنانے کا جائزہ لیا جائے اور سفاری زو میں ٹائیگر ٹنل جیسی اختراعات کو متعارف کرایا جائے۔

جبکہ سفاری زو میں بچوں کو تاریخ سے آگاہ کرنے کیلئے رائیڈ ہسٹری گیلری بنائی جائے اور سرکاری چڑیا گھروں میں پرندوں کی افزائش نسل کیلئے بریڈنگ کا جائزہ بھی لیا جائے۔

پاکستان

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div