Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری لگائے گا، وزیراعظم

بہت مشکل سے سعودی عرب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے لے کر آئے
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2022 11:24am
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں 9 سے 10 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری بھی لگائے گا۔

اسلام آباد نیشنل پولیس اکیڈمی میں پولیس افسران کے 48ویں ایس ٹی پی بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے تمام افراد اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اہلکاروں کو اعلیٰ تربت دینے پر پولیس افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ میں اعلیٰ ٹریننگ مہیا کی گئی، پاکستان بھر سے آئے بچےاور بچیاں اس دستے میں شامل ہیں، قوم کی بیٹیاں زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی حفاظت کے لئے پولیس اہلکاروں نے جانیں قربان کیں، پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، پولیس اکیڈمی میں اہلکاروں کی جدید طرز پر تربیت کی جانی چاہیئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پولیس کے پاس فرانزک لیب کا انتظام ہونا چاہیئے، پنجاب ی فرانزک لیب بھی مثالی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا بھی ضروری ہے، پاکستان ہم سب کا ملک ہے، ہمیں ملک کی بہتری کے لئے کام کرنا ہوگا ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چھوٹے چھوٹے ممالک ہم سے آگے نکل گئے، یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے، 75 سال بعد بھی ہم اسی دائرے میں گھوم رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ 4 سال سال میں عوامی فلاح کا ایک بھی منصوبہ نہیں بنایا گیا، سعودی عرب نے اسپتال کی تعمیر کے لئے اربوں روپے دیے مگر منصوبے پر کوئی کام نہ ہوا، میں نے سعودی وفد سے معذرت کی اور منصوبے پر پیشرفت کے لئے 2 دن کا وقت مانگا، میں نے 48 گھنٹے میں منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کردیں، میرے ان اقدامات پر سعودی وفد بے انتہا خوش ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں 9 سے 10 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری بھی لگائے گا، ہم بہت مشکل سے سعودی عرب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے لے کر آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سے تعلقات بہتر کرنے کے لئے کوشش کررہے ہیں، ہمیں اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیئے، اللہ تعالیٰ محنت کا اجر ضرور دیتا ہے۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

national police acadmy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div