Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

صدر، وزیراعظم کی چینی صدر کو کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

'شی جن پنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کا تیسری مدت کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد'
شائع 23 اکتوبر 2022 10:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے آج اپنے ٹویٹس میں بہترین انتظامی صلاحیت اور چینی عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کرنے پر صدر شی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

صدر علوی نے کہا کہ چینی صدر پاکستان کے حقیقی دوست اور دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار تذویراتی روابط کی شراکت داری کے علمبردار ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کو پوری پاکستانی قوم کی طرف سے صدر شی جن پنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کا تیسری مدت کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کے عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کرنے پر یہ صدر شی کو عظیم خراج تحسین ہے۔

china

President Arif Alvi

Xi Jinping

PM Shehbaz Sharif

Communist Party

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div