Aaj News

پی ٹی آئی احتجاج: عمران خان، اسد عمر سمیت 100 کارکنان پر مقدمہ درج

مقدمے میں دہشت گردی سمیت 10 دفعات شامل۔۔۔
شائع 22 اکتوبر 2022 03:54pm
<p>تصویر بزریعہ سوشل میڈیا</p>

تصویر بزریعہ سوشل میڈیا

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج اور توڑ پھوڑ پر عمران خان، اسد عمر اور علی نواز سمیت 100 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نا اہلی فیصلہ، عمران خان کی کارکنان کو دھرنے ختم کرنے کی ہدایت

مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی سمیت 10 دفعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیض آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج، مقدمہ درج

ابتدائی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا کہ کارکنان نے قیادت کی ایماء پرسرینگر ہائی وے کو بلاک کیا اور پولیس پر پتھراؤ اور توڑپھوڑ بھی کی۔

FIR

islamabad police

Imran Khan Disqualification

Comments are closed on this story.

Ali Raza Oct 22, 2022 04:27pm
انکے پاس دہشت گردی کے مقدمے درج کرنے کے علاؤہ کوئی حکمت عملی نہیں ہے ۔۔
thumb_up Recommend
مقبول ترین