Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان میں صبح سویرے زلزلے کے 2 جھٹکے

کسی بھی زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے
شائع 27 ستمبر 2022 09:42am
زلزلوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پاکستان میں منگل کی صبح آدھے گھنٹے کے اندر 2 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پہلا زلزلہ صبح 5 بجکر 29 منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر پاکستان کے مطابق، زلزلے کا مرکز پنجاب میں قصور کے قریب پاک بھارت سرحدی علاقہ تھا ، جس کی گہرائی 33 کلومیٹر تھی۔

دوسرا زلزلہ جس کی شدت 2.9 تھی، صبح 6 بج کر 5 منٹ پر محسوس کیا گیا اور اس کا مرکز ضلع اٹک میں جنڈ سے 9 کلومیٹر شمال مغرب میں 35 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

اس زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کے گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ کسی بھی زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

azad kashmir

پاکستان

earthquake

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div