شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکا، پاک فوج کے 2 جوان شہید
دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوئے۔
شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا، دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار جاوید اقبال کی عمر 42 سال اور تعلق اٹک سے تھا جبکہ نائیک حسین احمد شہید کی عمر 38 سال اور ان کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئےآپریشن جاری ہے۔
ISPR
North Waziristan
pakistan army
Blast
soldier martyred
مزید خبریں
پشین میں پولیس افسران پر فائرنگ، ایک ملزم گرفتار
صحافت کا عالمی دن: صدر مملکت اور وزیراعظم کا میڈیا ورکرز کو خراج تحسین
خواجہ سرا نے ’تلخ کلامی‘ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا
جاوید چوہدری ’لفافی صحافی‘ ہیں، کارکن اور میڈیا ان کا یہ کلپ ضرور دیکھیں، شیر افضل مروت
سپریم کورٹ : پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنےکی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ : فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.