وزیراعظم 15 ستمبر کو دو روزہ دورے پر ازبکستان کیلئے روانہ ہوں گے
شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف 15 ستمبر کو دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 15 سے 16 ستمبر کو ازبکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ارکان، مبصر ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے جہاں رہنماؤں کی جانب سے اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سائیڈ لائنز پر دیگر شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
Shehbaz Sharif
uzbekistan
Prime Minister
مزید خبریں
توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر
مزدوروں کی محنت سے معیشت چلتی اور اشرفیہ پیسہ کماتی ہے، بلاول بھٹو
امن و امان کی صورتحال پر اجلاس: کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی کوئی خاص وجہ نہیں، صدر زرداری
وزیراعظم نے گندم درآمدی اسکیم کی چھان بین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب، نئی کابینہ تشکیل
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کا کیس: تحریک انصاف نے مقدمہ کی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کردیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.