Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

عمران خان کی جیت کے ڈر سے انتخابات ملتوی کیے گئے، شیخ رشید

عمران کو نااہل کرنا، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں، سابق وزیر داخلہ
شائع 11 ستمبر 2022 11:32am
مفتاح اسماعیل کے رونے سے بجلی اورپیٹرول سستانہیں ہوگا، سابق وزیر داخلہ
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مفتاح اسماعیل کے رونے سے بجلی اورپیٹرول سستانہیں ہوگا، سابق وزیر داخلہ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیت کے ڈرسے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی، لوگ خود بخود سڑکوں پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب نے پیپلز پارٹی کی سیاست دفن کردی ہے، نوازشریف شہبازشریف کی بات نہیں مانیں گے، عمران کو نااہل کرنا، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں، عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائے گی۔

اپنےایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرےگا، عمران خان کی جیت کے ڈر سے 11 حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ۔

سابق وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کے رونے سے بجلی اورپیٹرول سستا نہیں ہوگا، ایل سی نہیں کھلے گی تو کار خانے کیسے چلیں گے، سندھ میں غذائی قحط ہوگا، گندم، کپاس اور گنا نہ ہوگا، لاڑکانہ اور نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی، صرف الیکشن ہی حل ہے۔

Sheikh Rasheed

پاکستان

imran khan

Miftah Ismail

Awami Muslim League

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div