Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

‘آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی اکاؤنٹ نہیں’

سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاؤنٹ میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
شائع 27 اگست 2022 03:47pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا الگ کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاؤنٹ میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوجی دستے تعینات، وارننگ جاری

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پاک آرمی کے اکاؤنٹس جعلی ہیں، عوام پاک فوج سے منسوب ان جعلی بینک اکاؤنٹس میں فنڈز دینے سے گریز کریں۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آرمی نے 50 ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں اور پاک فوج کے تمام افسران نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف آپریشنز کے لیے عطیہ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن بھی سیلاب متاثرین کو عطیہ کیا ہے۔

ISPR

Army Flood Relief Account

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div