Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بختاوربھٹوکی تنقید کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما عالمگیرخان کا مشورہ

محل میں رہنے والی محترمہ کوکیا علم کہ واٹرپمپ یا بسم اللہ مارکیٹ کہاں ہے
شائع 26 اگست 2022 04:02pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ملک بھرمیں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کھلے آسمان تلے زندگیاں گزارنے پرمجبورہیں لیکن سیاسی جماعتوں کی چپقلش اس معاملے میں بھی رکتی نظرنہیں آتی۔

بختاور بھٹوکی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عالمگیرخان کی ٹویٹ پرتنقید نے بھی سوشل میڈیا پرنئی بحث کا آغازکردیا۔

عالمگیرخان نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پلے کارڈ اٹھاکراپنی تصویر شیئرکی جس پر ٹینٹ کی قیمت 10 ہزار اور راشن کے لیے 7 ہزار کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس ٹویٹ پرردِعمل ظاہرکرنے والی چیئرمین پیپلزپارٹی کی ہمشیرہ بختاور بھٹوزرداری نے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت چیریٹی سے فائدہ اٹھانے کا نہیں ہے۔

پی ٹی آئی پرالزام عائد کرنے والی بختاورکے مطابق خیمے کا یہ سائز پی ٹی آئی کی بتائی گئی قیمت سے نصف پر دستیاب ہے اس لیے اپنے عطیات کا صحیح استعمال کرتے ہوئے انہیں سیلاب متاثرین کے لیے قائم سرکاری فنڈز یا مصدقہ این جی اوزکوہی دیں۔

فِکس اِٹ کے نام سے فلاحی کام کرنے والے عالمگیر نے اس الزام کا جواب بختاور کو ویڈیو کی شکل میں دیا۔

بختاور بھٹوکو “سندھ میں قائم سلطنت کی شہزادی” قراردینے والے عالمگیرنے کہا کہ ایسی صورتحال میں سیاست کرنا مناسب نہیں، ہم بھی آپ کی 14 سالہ حکومت سے سوال کرسکتے تھے لیکن اس وقت ایسا کرنا مناسب نہ سمجھا، ہم اس وقت جو کرسکتے تھے ہم نے سوچا ہم وہ کریں گے“۔

پی ٹی آئی رہنما نے ٹینٹ کی قیمت زائد بتانے والے الزام کے جواب میں بختاور سمیت تمام پاکستانیوں سے گزارش کی کہ کم قیمت والے ٹینٹ اسی کوالٹی میں کہیں سے بھی دلوادیں لیکن ہم نے واٹرپمپ سے اتنے میں ہی خریدے ہیں“۔

بختاورکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عالمگیرنے مزید کہا کہ ، “محل میں رہنے والی محترمہ کوکیا علم کہ واٹرپمپ یا بسم اللہ مارکیٹ کہاں ہے، اے سی میں بیٹھ کر ٹویٹ کرنا بہت آسان ہے لیکن تنقید سے بہتریہ بتانا ہوتا کہ اس صورتحال میں انہوں نے اپنی طرف سے کیا کیا؟ “۔

عالمگیرکے مطابق اگربختاوراپنے محلات کے دروازے ہی کھول دیں تو کئی گاؤں کی آبادی کو چھت مل جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ویڈیو میں صوبائی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتیں کرنا چاہیں تو کرسکتی ہیں، عوام سندھ حکومت کوعطیات دیں لیکن وہ پہلے اپنی ٹیکس کلیکشن تو مکمل کرلے۔

پاکستان

bakhtawar Bhutto Zardari

Alamgir Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div