Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

سونے کی مقامی قیمتوں میں بڑا اضافہ

3 ہزار 550 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 46 ہزار 150 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے
شائع 22 اگست 2022 07:28pm
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 7 ڈالر کی کمی۔ فوٹو — فائل
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 7 ڈالر کی کمی۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3550 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 3 ہزار 550 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 46 ہزار 150 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 3 ہزار 44 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 300 روپے کی ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں 7 ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 738 ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔

karachi

gold market

pakistan gold rates