Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، تین دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے مطابق کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2022 10:46pm
دہشتگردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ فوٹو — فائل
دہشتگردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ فوٹو — فائل

شمالی ویزرستان میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف علاقوں میں آپریشنز کیئے جس میں تین مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپرپیشن کیئے، پہلے آپریشن میں انتہائی مطلوب اہم کمانڈر سمیت تین دہشتگردوں کو زخمی حالت گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے، مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے تینوں دہشتگردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے جو فورسز کے خلاف کارروائیوں، معصوم شہریوں کے قتل اور اغوا برائے تاوان میں مطلوب تھے۔

ISPR

North Waziristan

pakistan army

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div