Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے پہلے سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے

امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے پہلے سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے
شائع 14 جولائ 2022 09:53am
اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لاپڈ اور صدر آئزک ہرزوگ نے ​​امریکی صدر جو بائیڈن کا تین روزہ دورے پر اترتے ہی اسرائیل کے تل ابیب کے قریب لود کے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا، تصویررائٹرز

امریکی صدر جو بائیڈن اپنے دور صدارت کے دوران مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے پر گزشتہ روز اسرائیل پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ان کا استقبال اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ، نگراں وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور نامزد وزیراعظم یائرلاپیڈ نے کیا۔

اسی اثنا میں صدر بائیڈن اور اسرائیلی حکام نے بن گوریون ہوائی اڈے پر ایک پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں “اسرائیل کے انضمام کو آگے بڑھانے” اور امریکا اسرائیل کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ جوبائیڈن کا اسرائیل کا دسواں دورہ ہے لیکن صدرامریکا کی حیثیت سے ان کا پہلا دورہ ہے جبکہ چار روزہ دورے میں امریکی صدراسرائیلی، فلسطینی اورسعودی عرب کے حکام سے بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن ر مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کےبعد سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔

Israel

Saudi Arabia

Joe Biden

مشرق وسطیٰ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div