Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

عمران خان سیاست نہیں، انتشار پھیلا رہے ہیں: حمزہ شہباز

عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے گھٹنے پکڑ کرتیل مہنگا کرنے کے وعدے کئے
شائع 13 جولائ 2022 06:33pm
حمزہ شہباز نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پتہ لگ جائے گا کہ منی لانڈرنگ کس نے کی: فوٹو (فائل)
حمزہ شہباز نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پتہ لگ جائے گا کہ منی لانڈرنگ کس نے کی: فوٹو (فائل)

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کی گھڑیاں کروڑوں کی بیچ دی گئی، جس کی وجہ سے پاکستان کا سر شرم سے جھکا دیا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پتہ لگ جائے گا کہ منی لانڈرنگ کس نے کی، اور یہ بات ریاست مدینہ کی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے گھٹنے پکڑ کرتیل مہنگا کرنے کے وعدے کئے، ہم نے سخت فیصلے کئے، عوام کی قربانی کا صلہ پیٹرول میں کمی صورت میں ملے گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ وسیم اکرم پلس کے نام پر جو کھلواڑ ہوا اسے پہلے ٹھیک کرلیں، اسکے بعد انتخابات بھی ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاد فرح گوگی اور جمیل گجر کی لوٹ مار کا نام ہو تو ایسے جہاد سے اللہ محفوظ رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست نہیں کررہے بلکہ انتشار پھیلارہے ہیں۔

PMLN

cm punjab

lahore

Hamza Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div