ن لیگ نے میری والدہ کے گھر کے باہر احتجاج کی کال دی، جمائما گولڈ اسمتھ کا دعویٰ
ن لیگ کے کارکنان نے میری 88 برس کی والدہ کے گھر کے باہر تیسری بار احتجاج کی کال دی ہے
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ان کی ولادہ کے گھر کے باہر احتجاج کی کال دی ہے۔
ایک ٹوئٹ میں جمائما کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کارکنان نے میری 88 برس کی والدہ کے گھر کے باہر تیسری بار احتجاج کی کال دی ہے، آخر ان لوگوں کو کیا آفت آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ کا پاکستان کی سیاست سے کیا لینا دینا ہے، ایسے احتجاج کی وجہ سے ان کی زندگی میں خلل پڑتا ہے جب کہ پولیس کا بھی وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ 17 اپریل کو لیگی رہنما عابد شیر علی نے جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
PMLN
london
imran khan
مزید خبریں
چلاس: مسافر بس کھائی میں جاگری، خواتین بچوں سمیت 20 جاں بحق
خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے گاڑی تباہ، سینئر صحافی جاں بحق
وزیراعظم کا فروری 2024 کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم
لاہور : 15 روز قبل پسند کی شادی کرنیوالی دلہن مردہ حالت میں برآمد، شوہر گرفتار
تاریخی سنگ میل عبور: پاکستان کا خلائی مشن چاند کے سفر پر روانہ
جوڈیشل کمیشن اجلاس : جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کا فیصلہ نہ ہوسکا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.