Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سوات کے حلقہ پی کے 7 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

سوات سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 پر ضمنی انتخاب کا میدان سج چکا ہے، حلقہ پی کے 7 پرکل 4 امیدوار مدمقابل ہیں۔
شائع 26 جون 2022 01:37pm
اے این پی کے حسین احمد خان  اور  پی ٹی آئی کے فضل مولا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اے این پی کے حسین احمد خان اور پی ٹی آئی کے فضل مولا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سوات :خیبرپختونخوا میں سوات کے حلقہ پی کے 7 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

سوات سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 پر ضمنی انتخاب کا میدان سج چکا ہے، حلقہ پی کے 7 پرکل 4 امیدوار مدمقابل ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے حسین احمد خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فضل مولا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ اے این پی کے حسین احمد خان کو پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

یہ نشست اے این پی کے وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر آج صبح 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

اس حلقے میں ایک لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، رجسٹرڈ مرد ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ حلقے میں رجسٹرڈ خواتین ووٹوں کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے۔

حلقے میں 124 پولنگ اسٹیشنز اور 308 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، حلقے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

KPK

Sawat

Polling Station

by-election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div