الیکشن کمیشن جانبدار اور نااہل ترین ادارہ ثابت ہو چکا ہے: فواد چوہدری
اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حالیہ اقدامات سے ان کی جانبداری صاف ظاہر...
اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حالیہ اقدامات سے ان کی جانبداری صاف ظاہر ہوگئی۔
اپنے ٹویٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے ملک میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد خواب ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی، انتظامی اور عوامی تینوں معیار پر متنازعہ ہو گیا، الیکشن کمیشن جانبدار اور نااہل ترین ادارہ ثابت ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر کو تھوڑی سی بھی عزت کا پاس ہوتا وہ استعفیٰ دے چکے ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں جب تک کرسی نیچے سے کھینچ نہ لی جائے صاحبان چمٹے رہنا کامیابی سمجھتے ہیں۔
fawad chaudhry
Election commission of Pakistan
مزید خبریں
صدر مملکت نے 3 صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
گندم بحران، سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی گرفتاری کا مطالبہ
چترال کے پہاڑوں میں پھنسےغیرملکی سیاح کوپولیس نےریسکیوکرلیا
گندم بحران: تحقیقاتی کمیٹی کا سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرنے کا فیصلہ
پارٹی سے ناراض سکندر حیات بوس نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا
مل کر پاکستان کی خدمت کریں گے تو ہندوستان کیا اس کے باپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے، وزیراعظم
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.