Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

ہمیں پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانا ہے: راجا پرویز اشرف

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب اور نظریات سے تعلق رکھنے والوں کا...
اپ ڈیٹ 01 جون 2022 04:20pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب اور نظریات سے تعلق رکھنے والوں کا ملک ہے، بیرون ملک سے آنے والے ثقافت اورمہمان داری سے متاثر ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ ہم آہنگی سےرہتے ہیں، برصغیرکی مسیحی برادری نےتحریک پاکستان میں کرداراداکیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کرپاکستان کی ترقی کیلئےکام کرناہے، ہمیں پاکستان کوامن وسلامتی کا گہوارہ بنانا ہے۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ مذہبی اورشخصی آزادی ہرشخص کابنیادی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی ترقی اور اقلیتوں کےحقوق کامحافظ ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

National Assembly Speaker

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div