Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کیلئے تعاون کرنے والا ملک ہے: آئی ایس پی آر

اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یواین امن مشنزمیں پاکستان کاسفر1960میں شروع ہوا، پاکستان آرمی کا پہلا دستہ...
شائع 29 مئ 2022 02:16pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یواین امن مشنزمیں پاکستان کاسفر1960میں شروع ہوا، پاکستان آرمی کا پہلا دستہ کانگو میں امن مشن کیلئے تعینات ہوا، پاکستان دنیا بھرمیں قیام امن کیلئے تعاون کرنے والا ملک ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نےاقوام متحدہ کے46 امن مشنزمیں حصہ لیا، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں دو لاکھ سے زائد پاکستان فوجی حصہ لے چکے، 169 پاکستانی فوجی جوان اقوام متحدہ امن مشن میں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرلز نے پاکستان کے تعاون کو سراہا، انتونیو گوتریس نے اپنے دورے میں پاکستان دستوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے رہنماوں نے پاکستانی دستوں کی کارکردگی کا اعتراف کیا ہے، ایف سی، رینجرز اور پولیس کے دستے بھی امن مشن میں شامل ہیں۔

ISPR

پاکستان

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div