Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک کے مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں کہ جلد انتخابات کرائیں، شیخ رشید

نااہل حکومت ہم پر مسلط کردی گئی، الزام لگایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی، سابق وفاقی وزیر داخلہ
شائع 09 مئ 2022 12:29pm

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کے مسائل کا حل جلد انتخابات ہیں، ملک کے مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں کہ جلد انتخابات کرائیں، پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں انتخابی عوامی رابطہ مہم شروع کرچکی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت ہم پر مسلط کردی گئی، الزام لگایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی، اے این ایف کیس میں ملزمان پر وکلاء نے فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جبکہ میرا بھتیجا روز عدالت میں ذلیل و خوار ہورہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جلد انتخابات ہو رہے ہیں، جے یو آئی اور ن لیگ نے بھی عوام رابطہ مہم شروع کردی ہے، پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں انتخابی عوامی رابطہ مہم شروع کرچکی ہیں،ملک کے مسائل کا حل جلد انتخابات ہیں، ملک کے مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں کہ جلد انتخابات کرائیں۔

IHC

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Election

AML

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div