Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

قومی سلامتی اجلاس میں سابق سفیر کی خفیہ مراسلے پر بریفنگ، بیرونی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے: اعلامیہ

اعلامیے کے مطابق اسد مجید نے شرکاء کو ٹیلی گرام کے مواد پر بریفنگ دی جس میں کسی سازش کے ثبوت نہیں ملے جبکہ سیکیورٹی ایجنسیز نے سازش کے ثبوت نہ ملنے سے بھی آگاہ کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2022 06:28pm
فوٹو — ہینڈ آؤٹ
فوٹو — ہینڈ آؤٹ

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سابق سفیر اسد مجید نے شرکاء کو خفیہ خط پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا جس میں سابق سفیر، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور متعلقہ وزراء نے شرکت کی۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسد مجید نے شرکاء کو ٹیلی گرام کے مواد پر بریفنگ دی جس میں کسی سازش کے ثبوت نہیں ملے جبکہ سیکیورٹی ایجنسیز نے سازش کے ثبوت نہ ملنے سے بھی آگاہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کو خط پر بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں شرکاء کو متنازعہ مراسلے پراعلی عسکری اور سول حکام نے بھی بریفنگ دی۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان، داخلہ سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی اور ملک کی سلامتی صورتحال و سیکیورٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز کی سربراہی میں طلب کیا گیا یہ قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہے۔

Shehbaz Sharif

National Security Committee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div