Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لیجنڈری فنکار معین اختر کو بچھڑے 11 برس بیت گئے

مزاح کی دنیا کے بے تاج بادشاہ معین اختر 22 اپریل سنہ 2011 کو حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
شائع 22 اپريل 2022 01:50pm
معین اختر ___  فوٹو بشکریہ بی بی سی
معین اختر ___ فوٹو بشکریہ بی بی سی

چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والےلیجنڈری فنکارمعین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 11برس بیت گئے۔

آج نیوز کے مطابق فنی کیرئیر میں صدا کاری سے لے کر اداکاری، کامیڈی، میزبانی کے جوہردکھائے۔

معین اختر نے روزی، آنگن ٹیڑھا،سمیت کئی مشہور شوز اوراسٹیج ڈراموں میں یادگارکردارنبھائے جبکہ فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، پرائڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔

دریں اثنا معین اختر 24 دسمبر سنہ 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966ء میں کی تھی۔

واضح رہے کہ مزاح کی دنیا کے بے تاج بادشاہ معین اختر 22 اپریل سنہ 2011 کو حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div