Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ کراچی سی ویو پر دکھانے کا انتظام درہم برہم

حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کارکان کو وقت پر سی ویو کے مقام پہنچنے کی کال دیتے ہوئے کہا کہ یہیں اسٹیج و اسکرین بھی لگائیں گے اور ہر حال میں پروگرام اسی جگہ پر ہوگا۔
شائع 21 اپريل 2022 05:14pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان سندھ اسمبلی کو لاہور جلسہ سی ویو پر لائیو دکھانے کیلئے انتظامیہ سے اجازت نہیں مل سکی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے رکن صوبائی اسمبلی محمد شہزاد قریشی کی درخواست مسترد کردی ہے اور پولیس نے پی ٹی آئی کے سمندر کے کنارے لاہور جلسے کی لائیو اسکریننگ کے پروگرام کو روک دیا ہے۔

اس ضمن میں رہنما تحریک انصاف و قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کارکان کو وقت پر سی ویو کے مقام پہنچنے کی کال دیتے ہوئے کہا کہ یہیں اسٹیج و اسکرین بھی لگائیں گے اور ہر حال میں پروگرام اسی جگہ پر ہوگا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کو دکھانے کے لیے آج سی ویو کے مقام لائیو اسکرین لگانے کا اہتمام کیا تھا۔

karachi

Jalsa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div