Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے فنکاروں پر ریحام خان کا تبصرہ

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے فنکاروں کو ممی ڈیڈی اداکار قرار دے دیا۔
شائع 18 اپريل 2022 02:11pm
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ____ فوٹو خلیج ٹائمز
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ____ فوٹو خلیج ٹائمز

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے فنکاروں کو ممی ڈیڈی اداکار قرار دے دیا۔

ریحام خان اپنی ٹوئیٹس کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں رہتی ہیں اسی دوران انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ "جو ممی ڈیڈی اداکار تحریک انصاف کا اقتدار جانے پر احتجاج کر رہے ہیں، کاش کشمیر پر بھی اتنا ہی احتجاج کیا ہوتا تو کیا ہی بات تھی"۔

اس قبل انہوں نے پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر انوکھا تبصرہ کیا تھا۔ ریحام خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے 3 سال میں پنجاب میں ایسے جدید اسپتال بنادیے، جہاں ٹوٹے ہوئے بازو کا علاج پایوڈین (Pyodine ) سے ہوتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div