Aaj.tv Logo

اسلام آباد:پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئی جبکہ 154 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30,361 ہوگئی جبکہ 1,525,620 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 154 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 620 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 781 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ05 ہزار 148 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 19 ہزار 131، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 093، بلوچستان میں 35 ہزار 476، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 714 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 277 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سےکوئی اموات نہیں ہوئی جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 361 تک پہنچ گئی۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,558 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8097، خیبرپختونخوا میں 6322، اسلام آباد میں 1023، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 08 ہزار 068 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 320 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 078 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 197 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 265 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 154 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 584 ہزار 493 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔