Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کینیڈین وزیراعظم کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

کینیڈین وزیراعظم نے اپنی ویڈیو کا آغاز ’سلام‘ سے کرتے ہوئے کہا آج کینیڈا اور دنیا بھر کے مسلمان رمضان کے مقدس مہینے کو منانے کا آغاز کررہے ہیں۔
شائع 03 اپريل 2022 11:24am
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ____ فوٹو،  انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ____ فوٹو، انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا

اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔

جسٹن ٹروڈو نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بذریعہ ویڈیو پیغام کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کے شروع ہونے کی مبارکباد دی۔

کینیڈین وزیراعظم نے اپنی ویڈیو کا آغاز ’سلام‘ سے کرتے ہوئے کہا کہ آج کینیڈا اور دنیا بھر کے مسلمان رمضان کے مقدس مہینے کو منانے کا آغاز کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عبادت کا وقت ہے، غور و فکر اور ضبط نفس کا وقت ہے اور اسلام کی بنیادی اقدار جیسے امن، ہمدردی اور سخاوت کو منانے کا وقت ہے۔

کینیڈین وزیراعظم نے لوگوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جو بابرکت اور پُرامن رمضان منارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، آج پہلا روز افطار کیا جائے گا۔

Justin Trudeau

Ramzan

Canadian Prime Minister

Ramzan 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div