Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اراکین قومی اسمبلی کی سیکورٹی کے متعلق شہباز شریف کا حکومت کو خط

آج نیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو سیکیورٹی کیلئے خط لکھ دیا۔
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2022 04:25pm
شہباز شریف ___ فائل فوٹو
شہباز شریف ___ فائل فوٹو

اسلام آباد: عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ اتوارکو ہونے جا رہی ہے، جس دوران اراکین قومی اسمبلی کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت کو خط لکھ دیا۔

آج نیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو سیکیورٹی کیلئے خط لکھ دیا۔

خط میں کہاکہ تمام ارکان قومی اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے، اجلاس میں شرکت کیلئے اراکین قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

شہبازشریف نےخط میں وزیراعظم کے ووٹنگ والے روز ایک لاکھ پی ٹی آئی ورکرز کے بیان کا حوالہ دیا اور کہا کہ عوامی اجتماع اشتعال کو ہوا دے گا جبکہ ریڈ زون میں عوامی اجتماع پردفعہ144 نافذ ہے۔

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں یقین دہانی بھی کروائی، امن وامان کا قیام اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔

تاہم خط کی کاپی چیف کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد کوبھی بھیجی دی گئی ہے۔

Shehbaz Sharif

islambad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div