Aaj News

'سابق جعلی وزیراعظم، آپ تو عالمی لیڈر تھے یہ اچانک کیا ہوگیا'

مریم نواز کا ایک ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ تمہارے ہاتھ میں اقتدار بندر کے ہاتھ میں استرا ہے، خود کو بھی زخمی کر رہے ہو۔
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2022 10:20pm
مریم نواز۔  فوٹو — فائل
مریم نواز۔ فوٹو — فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی انبار لگی دی۔

لیگی رہنما نے اپنی ایک سے زائد ٹوئٹس میں کہا کہ "سابق جعلی وزیراعظم، آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھےکبھی سعودی عرب،ایران کے درمیان ثالثی، کبھی روس یوکرین کے درمیان ثالثی، یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگئی ؟آپ تومغرب کے چہیتے تھے نا؟"

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو 3 بار وزارت عظمٰی کے عہدے سے ہٹایا گیا لیکن انہوں نے مُلکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی نا کسی پر جھوٹے الزام لگائے، اس سے زیادہ مُلکی سلامتی کے لیے خطرناک بات کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کا وزیراعظم اپنا اقتدار بچانے کے لیے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کر کہ مُلک کا تماشہ بنا دے؟

مریم نواز کا ایک ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ تمہارے ہاتھ میں اقتدار بندر کے ہاتھ میں استرا ہے، خود کو بھی زخمی کر رہے ہو اور پاکستان کو بھی، اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو، سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاو۔

ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ "کل تک تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے۔آج اسے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہو؟ حواس پر قابو رکھو۔پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا نہ کرو۔ اور اس کی سلامتی سے مت کھیلو"

maryam nawaz tweet

pm imrankhan