Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کیا ایلون مسک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے جارہے ہیں؟

ایلون مسک کہا کہ وہ ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں
شائع 28 مارچ 2022 12:14pm
ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک ـــ فوٹو: بزنس انسائیڈر
ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک ـــ فوٹو: بزنس انسائیڈر

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر صارفین سے پوچھا کہ "کیا ایسا کرنا چاہیے کہ ایک اوپن الگورتھم کا حامل آزادی اظہار کو تقویت دینے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم قائم کریں، جہاں پروپیگنڈہ کم سے کم ہو۔

جس کے جواب میں ایلون مسک کہا کہ وہ ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، جس کے بعد ہی ٹویٹ میں سوال کیا ہے کہ کیا، اس کی ضرورت ہے؟

یاد رہے کہ ایلون مسک نے ایک دن قبل ٹوئٹر پر ایک پول میں صارفین سے یہ پوچھا تھا کہ "کیا ٹوئٹر آزادیٔ اظہار کے اصولوں کی پاسداری کر رہا ہے؟"، جس کے جواب میں 70 فیصد افراد کا جواب نفی میں تھا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔

ٹویٹر

Elon Musk

Tech 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div