Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

عثمان بزدار سے شیخ رشید کی ملاقات، تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
شائع 24 مارچ 2022 12:49pm

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی ، جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی،جس میں سیاسی امور، امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا، 27مار چ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسلام آباد میں کامیاب او آئی سی کانفرنس کے انعقاد پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میر ا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے، صوبے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں،قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہےوزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں،اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی،ن لیگ لانگ مارچ کا شیڈول فراہم کرے۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div