Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے، وزیراعظم

ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی نے تحریک عدم اعتماد کا اجلاس بلانے اور ووٹنگ کی تاریخ کے تعین کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا ۔
شائع 14 مارچ 2022 03:06pm

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے، تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پرمشاورت ہوئی جبکہ شرکاء نے اتحادیوں کےساتھ رابطے بڑھانے پراتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی نکات پر بریفنگ دی جبکہ صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی نے تحریک عدم اعتماد کا اجلاس بلانے اور ووٹنگ کی تاریخ کے تعین کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے، تمام تیاریاں مکمل ہیں،ڈی چوک پر بڑاجلسہ کریں گے ،عوام ہمارے ساتھ ہے،تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی میں اتفاق کیا گیا ہےکہ ڈی چوک پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جب کہ پی ٹی آئی نے جارحانہ پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں سیاسی جلسے جاری رکھے جائیں گے جبکہ ملک کے مزید شہروں میں جلسے کےر جائیں گے۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات بھی ہوئی جس میں قانونی امور پر مشاورت ہوئی اور مختلف قانونی امور پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایاکہ اجلاس اور ووٹنگ کی تاریخ کے تعین کا اختیار وزیر اعظم کو دیا گیاہے،ڈی چوک پر جلسہ ہوگا ، ملک بھر سے 10لاکھ کارکن ہونے چاہئیں۔

وفاقی وزیر شیخ رشید کا مزیدکہنا تھاکہ حکومتی اتحادی ساتھ ہونے کا بتایا گیا ہے ۔

pm imran khan

اسلام آباد

no confidence motion

PTI Core Committee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div