Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

قبر میں بھی چلا جاؤں تو بھی حقائق نہیں بدلیں گے، شہباز شریف

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہےکہ سارے کے سارے...
شائع 11 فروری 2022 11:27am

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہےکہ سارے کے سارے ادارے مل کرالٹے ہوگئے لیکن کچھ نہیں نکلا،قبر میں بھی چلا جاؤں تو بھی حقائق نہیں بدلیں گے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

شہبازشریف نے عدالت میں بیان میں کہا کہ سارے کے سارے ادارے مل کرالٹے ہوگئے لیکن کچھ نہیں نکلا۔ مجھے نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا ۔ پونے2 سال تحقیقات جاری ہیں، حکومت میرے اکاؤنٹ فریزکرواتی رہی،میرے پاس ایک ایک دھیلے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ موجود ہے، اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے مزید کہا کہ میرے اوپر گرانٹ میں کرپشن کا الزام لگایا گیا،کرپشن تو دور کی بات ہے میں نے غریب قوم کے ایک ہزار ارب کی بچت کی اورعوامی مفاد میں کئی پروجیکٹ کا انقعاد کیا،صاف و شفاف بولی کروائی اور کم ترین سطح پر پروجیکٹ کے ٹھیکے دیئے۔

ن لیگ کے صدر نے کہا کہ میں خود بولی کو کم سے کم کروانے کیلئےکمپنوں سے مشاورت کرتا تھا، اگر عوامی پیسے کا احساس نہ ہوتا تو میں یہی پروجیکٹ کروڑوں میں دیتا، قبر میں بھی چلا جاؤں تو بھی حقائق نہیں بدلیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں نے 2004 میں برطانیہ سے پاکستان آنے کی کوشش کی،میرے اور سلمان شہباز کیخلاف برطانیہ میں تحقیقات شروع ہوئیں، میں نے وہاں رہ کر اثاثے بنایا جس کا سارا ریکارڈ موجود ہے۔

Shehbaz Sharif

lahore

Opposition leader

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div