Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 50 اموات، 4,253 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 50 افراد...
شائع 09 فروری 2022 09:42am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 50 افراد جان سے گئے جبکہ 4,253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29,603 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,470,163 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 4,243 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 163 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 012 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 91 ہزار 518 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں02 لاکھ 05 ہزار 505، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار161، بلوچستان میں 34 ہزار 910، گلگت بلتستان میں 10ہزار 987 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 068 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 50 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 603 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 21 اموات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ پنجاب میں 18 اور خیبرپختونخوا میں 11 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,285 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7927، خیبرپختونخوا میں 6076، اسلام آباد میں 990، بلوچستان میں 370 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 764 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 86ہزار 262 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,731 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 5,109 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 54 ہزار 298 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 51 ہزار 749 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4,253 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 527 ہزار 042 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Omicron variant

Coronavirus deaths

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div