Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کورونا کی شدت میں کمی آنے لگی، 24 گھنٹے میں 2,799 نئے کیسز رپورٹ، 37 اموات

خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29,553افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,465,910ہوگئی۔
شائع 08 فروری 2022 10:32am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی، 24 گھنٹے کے دوران 2,799 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 37 افراد جان سے گئے جبکہ خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29,553افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,465,910 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید2,799 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 112 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 90 ہزار 103 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 04 ہزار 084، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 987، بلوچستان میں 34 ہزار 853، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 945 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 40 ہزار 826 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 37 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 553 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 15 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 12، بلوچستان میں 04، آزاد کشمیر میں 03، اسلام آباد میں 02 اور سندھ میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,267 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7906، خیبرپختونخوا میں 6065، اسلام آباد میں 990، بلوچستان میں 372 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 764 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 87 ہزار 168 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,668 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 4,786 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک13 لاکھ 49 ہزار 189 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار 327 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2,799 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 475 ہزار 293 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div