Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

ٹی 20 رینکنگ: بابراعظم کو پیچھے چھوڑنے کیلئے محمد رضوان کو کتنے پوائنٹس کی ضرورت ہے ؟

دبئی:آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق نمبر ایک کے...
شائع 03 فروری 2022 09:37am

دبئی:آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق نمبر ایک کے بلے باز کیلئے بابراعظم اور رضوان کے درمیان سخت مقابلہ شروع ہو گیا ہے ، بابر پہلی پوزیشن پر مضبوطی سے بیٹھے ہوئے ہیں لیکن رضوان تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں صرف 7 ریٹنگ پوائنٹس کی ضرورت ہے ۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ ریکنگ کے مطابق اس وقت پاکستانی کپتان بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 805 ہے جبکہ دوسرے نمبرپر موجود محمد رضوان کے 798 پوائنٹس ہیں۔

عالمی درجہ بندی میں تنزلی کے شکار بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی ٹاپ ٹین میں سب سے آخری نمبرپر پہنچ گئےہیں.

بولرز کی درجہ بندی میں سری لنکن اسپنر ہرسانگا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کر رکھا ہے، شاداب خان کی پوزیشن 9 ویں ہے، ان کے ساتھ 11ویں نمبرپر شاہین شاہ آفریدی جبکہ حارث رؤف کی 24ویں پوزیشن ہے۔

آل راؤنڈرکیٹگری میں افغانستان کے محمد نبی فہرست میں ٹاپ پر ہیں،شکیب الحسن کی دوسری اور معین علی تیسری پوزیشن ہے، ٹاپ ٹوئنٹی آل راونڈرز کی فہرست میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں۔

ICC

mohammad rizwan

dubai

Baber Azam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div