Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر، 24 گھنٹے میں 29 اموات، 7,978 نئے کیسز رپورٹ

اسلا آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کےخطرناک ...
شائع 30 جنوری 2022 09:51am

اسلا آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کےخطرناک حملے جاری ہیں، کیسزمیں پھر مسلسل اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 29 افراد جاں بحق جبکہ 7,978 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس نے اب تک 29,248افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,417,991 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 7,978 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 14 لاکھ 1 7ہزار 991 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار 023 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 76 ہزار 420 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 92 ہزار 519، اسلام آباد میں ایک لاکھ 26 ہزار 473، بلوچستان میں 34 ہزار 342، گلگت بلتستان میں 10ہزار 642 اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے37ہزار 572 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 29 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 248 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ اور پنجاب میں 12،12 اموات رپورٹ ہوئیں ، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں 03 اور خیبرپختونخوا میں 02 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,151افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7812، خیبرپختونخوا میں 5996، اسلام آباد میں979، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 755 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ ایک لاکھ 005 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 1,455 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے12,019 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 88 ہزار 738 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 64 ہزار 016 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7,978 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 24 لاکھ 957 ہزار 306 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Omicron variant

Coronavirus deaths

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div