Aaj.tv Logo

پشاور :خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری سے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

پروونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نےخیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف حادثات میں 7افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے جبکہ بارشوں اور برفباری سے 15 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک گھر مکمل تباہ ہوا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بند سڑکوں کوبحال کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر(پی ڈی ایم اے)نے شانگلہ کے متاثرہ علاقےکا دورہ بھی کیا اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو جلد معاوضہ ادا کیا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔